لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے لاک ڈاؤن میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے مخصوص علاقوں میں ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی اور گورنمنٹ پنجاب کی سفارشات کے مطابق پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے 3 اگست کےلاک ڈاون آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب اضلاع میں آج سے 31 اگست تک ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنا ہوگی جبکہ دیگر انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔ تمام قسم کی مذہبی ، ثقافتی اور دیگر تقریبات کو انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہو گی۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔ تمام شہری ماسک کی پوری طرح پابندی کریں گے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں ،بار بار ہاتھ دھوئیں۔ سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتےکیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے 4 شہروں میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید53فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار918ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ71ہزار620ہوگئی ہے ۔

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے ہر ممکن معاونت کی پیش کش
- 13 hours ago

بھارت کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب میں سیلابی صورتحال
- an hour ago

پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی آج 54 ویں برسی،فواج پاکستان کا خراج عقیدت
- 2 hours ago

ای سی سی نے مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی
- 13 hours ago

کراچی شہر ڈب گیا،طوفانی بارش میں مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ہفتے تک لوڈشیڈنگ سے آزاد بجلی فراہم کریں ، وزیر اعظم
- 15 hours ago

عمران خان نےمحمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا
- 2 hours ago

نائیجیریا :مسجد کے احاطے میں نماز کے دوران فائرنگ، 27 نمازی شہید
- 2 hours ago

کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پی آئی اے کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار
- 13 hours ago

22 اگست تک سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
- 2 hours ago

کراچی میں موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر
- 13 hours ago

مصر کی متنازع ٹک ٹاکر ’یاسمین‘ لڑکا نکلا
- 13 hours ago