جی این این سوشل

پاکستان

اگر پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے تو درخت لگا ئیں : وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے تو ہر پاکستانی کم از کم ایک درخت لگائے اور اس کی پرورش کرے ، پاکستان گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لئے اپنی حیثیت سے بڑھ کر اقدامات کر رہا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اگر پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے تو درخت لگا ئیں : وزیر اعظم
اگر پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے تو درخت لگا ئیں : وزیر اعظم

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سگیاں کے مقام پر دنیا کے سب سے بڑے میاواکی اربن فاریسٹ کے افتتا ح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں دیگر مقامات اور سگیاں کے مقام پر اگائے جانے والے میاواکی جنگل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پنجاب حکومت ، وزیر اعلیٰ پنجاب او ران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے گنجان آباد علاقے میں اتنا بڑا جنگل اگایا ہے ۔یہ وہ لاہور تھا جس میں باغات تھے درخت تھے صاف ستھری آب و ہوا تھی لیکن دیکھتے دیکھتے لاہور پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا ۔یہاں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی کا جنگل اگایا گیا ہے اور ہم اسے اس کے بانی پروفیسر کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک رپورٹ چھپی ہے جس میں دنیا کے نامور سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسان نے اپنی بقا کے لئے اس زمین پر بڑا ظلم کیاہے اور کئی چیزیں وہاں پہنچ گئی ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں، گرم موسم کی وجہ سے سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے اور یہ واپس نہیں آ سکتی ۔ دنیا میں جتنے بھی انسان بستے ہیں اگر ہم اب بھی پوری کوشش کریں تو شاید مستقبل میں بڑے نقصانات سے دنیا کو بچا سکتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ میاواکی کاربن ڈائی اکسائیڈکو جذب کرتا ہے ، آلودگی کو روکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم وہ اقدامات کر رہے ہیں کہ آنے والی نسلیں دیکھیں گی کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں بہتر ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 60سالہ تاریخ میں مجموعی طور پر64کروڑ درخت اگائے گئے ، تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختوانخواہ میں2013 سے2018ءتک ایک ارب درخت اگائے ،اب ہمارا ہدف پورے ملک میں10ارب درخت لگانے کا ۔ اگر پاکستانیوں کو اپنے بچوں کے مستقل کی فکر ہے تو انہیں کم از کم ایک درخت لگانا چاہئے اور پھر اس کی پرورش بھی کرنی چاہئے ۔ نوجوان ،طلبہ سب کو اس ملک کے مستقبل کے لئے پوری کوشش کرنی چاہئے ۔

تجارت

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔

میٖڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69 ڈالرکے قریب رہی،   جبکہ عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فی صد اضافہ ہوا، گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی. نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں۔

کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا کہ ایران، اٹلی، اور یوکرین پہلی بار اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور ترکی کیلئے خصوصی تین پویلین بنائے گئے ہیں۔

آئیڈیاز دفاعی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، چار روزہ نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے باوجود لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ

لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے باوجود  لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی جبکہ لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، لاہور کا اے کیو آئی 252ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر اولیاء ملتان میں آلودگی کی شرح 286ہوگئی۔

سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے کھل گئے، محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔

علاوہ ازیں سموگ کی شدت کم ہونے پر پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈائن اِن اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll