جی این این سوشل

پاکستان

یوم آزادی اور محرم الحرام کے موقع پرجیل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

لاہور: یوم آزادی اور محرم الحرام کے موقع پرجیل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوم آزادی اور محرم الحرام  کے موقع پرجیل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
یوم آزادی اور محرم الحرام کے موقع پرجیل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی اور محرم الحرام  کے موقع پرجیل ملازمین ڈیوٹیوں پرموجود رہیں گے، چودہ اگست کوجیلوں میں پرچم کشائی کی تقریب جبکہ محرم الحرام میں جلوس اور مجالس کی تقریبات منعقد کروانے کاحکم دے دیا گیا۔

آئی جی جیل مرزاشاہد سلیم بیگ نے جیلوں میں 14اگست کے موقع پرخصوصی تقریبات کےانعقاد کاحکم دیتے ہوئے مراسلہ بھجوایا ہے کہ تمام جیلوں میں تقریبات میں فنڈزکی عدم موجودگی پرمخیرحضرات سے مٹھائیاں منگوا کرقیدیوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہےجبکہ ہفتہ وارچھٹی کے موقع پر افسران کوبھی جیلوں میں رہنے کاحکم جاری کردیا گیا ۔

محرم الحرام کےدوران سیکیورٹی اقدامات کے لئے20بیس اہلکاروں پرمشتمل ریزرو فورس بنائی جائے۔ محرم الحرام میں جیل کے اندرمجالس اورجلوس کےلئے اہتمام کیا جائے۔ مجلس اورجلوس سپرنٹنڈنٹس وڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی نگرانی میں کروائی جائیں۔جیلوں میں تقریبات کے دوران کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کروایا جائے۔آئی جی جیل نے اقدامات کےلئے تمام جیلوں میں مراسلہ جاری کردیا ہے۔

دنیا

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

حزب اللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دارالحکومت تل ابیب میں بھی لبنان سے حملے ہوئے جس میں 4 افراد کو زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے، دوسری طرف حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا، حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

 جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ  نے وسطی بیروت میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں  4 افراد شہید جبکہ  18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

لک میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں  10 گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے  ہو گئی ہے۔

اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2623 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی  ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری  ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو  ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد اسلم  ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو  پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll