جرم
قصور: ڈسٹرکٹ جیل میں دو روز میں دو قیدی جاں بحق
قصور ڈسٹرکٹ جیل میں دو روز میں دو قیدی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ دو قیدیوں کے جاں بحق ہونے پر انکوائری ہونی چائیے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلال عرف بلالی اچانک جاں بحق ہوا تھا، آج ایک اور قیدی خالد خورشید جیل میں دم توڑ گیا ہے، دو قیدیوں کے جاں بحق ہونے پر جیل کے قیدیوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ دو قیدیوں کے جاں بحق ہونے پر انکوائری ہونی چائے ، گزشتہ سالوں میں جیل کے اندر رشوت نہ دینے پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ۔
علاقائی
پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے باوجود لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ
لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے
پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی جبکہ لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے، لاہور کا اے کیو آئی 252ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر اولیاء ملتان میں آلودگی کی شرح 286ہوگئی۔
سموگ کی صورتحال بہتر ہوتے ہی لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارے کھل گئے، محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔
علاوہ ازیں سموگ کی شدت کم ہونے پر پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈائن اِن اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
پاکستان
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024:اسلام آباد اور کراچی میں دفعہ 144 نافذ
کراچی میں حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی
کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت مظاہروں اور ریلیوں پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں کسی بھی قسم کے سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی میں مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی، لگا دی گئی ہے۔ کراچی میں 18 سے24 نومبر تک احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی رینج کے ایڈیشنل آئی جی پولیس کی درخواست پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے 7 روز کیلئے شہری حدود میں دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 کے تحت 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
پاکستان
وزیر اعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت سمیت تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شرکت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس