Advertisement

یوایس ایڈ کی جانب سے 10لاکھ ریپڈ ڈائیگناسٹک کٹس پاکستان کو موصول

اسلام آباد :پاکستان کو یوایس ایڈ کی جانب سے 10لاکھ ریپڈ ڈائیگناسٹک (آر ڈی ٹی) کٹس موصول ہوگئی ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اگست 10 2021، 10:25 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوایس ایڈ کی جانب سے 10لاکھ ریپڈ ڈائیگناسٹک کٹس پاکستان کو موصول

 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کٹس کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی اور کٹس کی فراہمی پر امریکی حکومت کا شکریہ بھی اداکیا ہے ۔

ڈاکٹر فیصل سلطان  نے کہا ہے کہ اس طرح کی کاوشوں سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی اورآر ڈی ٹی کٹس کی مدد سے کورونا وائرس کی تشخیص کے عمل میں تیزی لائی جاسکے گی ۔

یو ایس ایڈ مشن کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کٹس کی مدد سے پاکستانی حکومت کو کورونا کی تیز ترین تشخیص کرنے میں آسانی ہوگی، ریپڈ ٹیسٹ کٹس نہ ہونے سے گزشتہ دنوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا پیش آیا تھا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوری تشخیص کے یہ ٹیسٹ کورونا کی سرویلنس اور تشخیص کے ذریعے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی طرف سے جاری امداد صحت کے نظام کی مضبوطی،ویکسین کی تیاری میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement