پاکستان
محرم کا چاند نظر آگیا ہے
کوئٹہ : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محرم الحرام کے چاند کی رویت کےلیے کوئٹہ میں ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔
اجلاس میں مرکزی ، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل اور سپارکو کے نمائندے بھی موجود رہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے، یوم عاشورہ 19 اگست 2021ء کو ہوگا،یکم محرم الحرام 10 اگست بروز منگل کو ہوگی، جبکہ یوم عاشورہ 19 اگست 2021ء کو ہوگا۔
پاکستان
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا
اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے
اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
جرم
جلاؤگھیراؤکیس: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر جلاو گھراوّ اور گاڑیوں کی تور پھوڑ کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر کی،تفتیشی افسر موّقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔
تجارت
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا
100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد پہلی بار 96 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں مثبت رجحان رہا، کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر جاری ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافے ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 96 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 بنائی تھی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اور بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اور سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 37 کروڑ 58 لاکھ 54 ہزار 288 روپے مالیت کے 37 کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار 671 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور بازار حصص میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ