کابل : افغان طالبان نے ایک اور صوبائی دارالحکومت فراہ پر قبضے کا دعویٰ کر دیا ، افغان خانہ جنگی سے 77 ہزار شہری بے گھر ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے ایک صوبے فراہ کے دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ کر دیا ہے،طالبان جنگجوؤں کی فراہ کے گورنر ہاؤس میں گھومتے پھرنے کی ویڈیوز سامنے آ گئیں لیکن ابھی تک کابل انتظامیہ یا آزاد ذرائع نے فراہ پر طالبان کے مکمل قبضے کی تصدیق نہیں کی ۔
طالبان نے شمالی افغانستان پر قبضہ مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سرحدی کراسنگز پر قبضہ کرکے ملکی ریونیوز کے پچاس فیصد پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔
دوسری جانب مزار شریف پر قبضے کی لڑائی جاری ہے اور طالبان شہر پر چاروں اطراف سے حملہ آور ہیں ۔ بھارت نے مزار شریف میں آخری قونصلیٹ بھی بند کردیا اور افغانستان میں موجود سفارتکاروں اور شہریوں کو فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکال لیا ۔
صدر اشرف غنی نے طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے جنگی سرداروں سے مدد مانگ لی ہے۔ کابل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس لڑائی کی وجہ سے اب تک 77 ہزار خاندان بے گھر ہو چکے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے چار لاکھ شہری بے گھر ہونے کا تخمینہ لگایا ہے ۔
صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان کی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہو گا۔ امریکیوں کی ایک اور نسل کو 20 سال کی جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتے۔ امریکا افغان فورسز کو فضائی مدد دے رہا ہے لیکن پینٹاگون ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ یہ افغانوں کی لڑائی ہے اور انہیں ہی لڑنی ہے ۔ یہ ان کی سکیورٹی فورسز ہیں اور ان کے صوبائی دارالحکومتیں اور قوم ہیں، ان کا دفاع کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 8 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 3 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 5 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 8 گھنٹے قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل