اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ رمضان کے بعد کرنے کا مشورہ دے دیا ، وفاقی وزیر نے کہا کہ 4 مارچ کوسینیٹ میں عمران خان سرخروہوں گے، ووٹوں کی خریدوفروخت میں پی ایچ ڈی کے باوجود آصف زرداری کو مایوسی ہوگی ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج رات بارہ بجے نوازشریف کے پاسپورٹ کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی ،ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکو منٹس دیا جا سکتا ہے وہ پاکستان آ سکیں ،ان کاکہناتھا کہ جو شخص ای سی ایل پر ہو اس کا پاسپورٹ جاری نہیں ہو سکتا،نوازشریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جارہا،نوازشریف واپس آنا چاہیں تو72 گھنٹے میں سرٹیفکیٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہاکہ مریم نواز نے سرجری کی بات کی یہ بھی کہاہے درخواست نہیں دیں گی،20اگست2018 سے نوازشریف اورمریم نواز ای سی ایل پر ہیں ،انہوں نے کہاکہ وہ کیا سیاستدان ہے جو دھوکا دیکر ملک چھوڑ جاتا ہے، نوازشریف ملک آنے کی سوچ پروگراموں تک جاری رکھیں گے ،نوازشریف کہیں وہ پاکستان آناچاہتے ہیں انہیں ای ٹی ڈی جاری کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ جن کا نام ای سی ایل میں ہوان کا پاسپورٹ ری نیو ہوتا ہے نہ نیا دیاجاتا ہے،نوازشریف کا پاسپورٹ جاری کر سکتا ہوں لیکن نہیں کروں گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ساری سیاست 3 مارچ کے الیکشن پر ہوگی ،کوئی سرپرائز نہیں ہوگا عمران خان سینیٹ الیکشن جیتے گا،4 مارچ کوسینیٹ میں عمران خان سرخروہوں گے،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کابہت اہم فیصلہ آنے والا ہے،امید ہے سپریم کورٹ کافیصلہ 3مارچ سے پہلے آجائے گا،وزیر داخلہ نے کہاکہ جو ایک بار بکتا ہے وہ 10 بار بکتا ہے،جو بکنے والا ہوتا ہے اس کا ضمیر مردہ ہوتا ہے،ورنہ لوگ کسی صورت بھی اپنے ضمیر کو نہیں بیچتے ،شیخ رشید نے کہاکہ آصف زرداری نے ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،آصف زرداری کو مایوسی ہوگی ،اب سیاست توسینیٹ کی ہونی ہے،چارمارچ سے ملک میں سیاسی سکون آئے گا،انہوں نے کہاکہ افواہوں کے بازار جو گرم رہتے ہیں اس میں کمی ہو گی ۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 hours ago


