اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کوجاری سینیٹ کا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے لیے چاروں صوبوں میں تقسیم ٹکٹوں پر نظرثانی کی گئی جبکہ ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کاجائزہ لیاگیا۔ زرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے سندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مستردکرتے ہوئے فیصل واوڈا کو دیاگیا ٹکٹ برقراررکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کاکہناہے کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں ۔
پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخواسے لیاقت ترکئی کوپارٹی ٹکٹ دینے اور نجیہ اللہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نے سینیٹ کی ٹکٹوں پر سندھ کی تنظیم کو آج شام ویڈیو لنک پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاہے جس میں وزیراعظم ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کے تحفظات دور کریں گے۔
یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے خاصی تنقید کی گئی ہے ۔ اس کی ایک وجہ ان پر الیکشن کمیشن میں گذشتہ ڈھائی برسوں سے دوہری شہریت سے متعلق نااہلی کا زیر سماعت کیس ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدیداروں نے سینیٹ کے ٹکٹ کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 48 اراکین سینیٹ کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز، پنجاب اور سندھ سے 11،11 جبکہ اسلام آباد سے 2 سینیٹرز کو منتخب کیا جائے گا۔پولنگ میں چاروں صوبوں سے عام نشستوں پر 7 اراکین، 2 نشستوں پر خواتین، 2 نشستوں پر ٹیکنوکریٹس کو منتخب کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے اقلیتی نشست پر ایک، ایک رکن منتخب ہوگا۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- ایک دن قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 2 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 3 گھنٹے قبل

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- ایک دن قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 3 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل





