کراچی : الیکشن کمیشن کے حکم پر پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے نکلنے کا حکم دیا تھا ۔

جی این این کے مطابق پی ایس 88 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے، ملیر کے پولنگ پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہواجس پر پولیس نے دونوں گروپوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقہ چھوڑنے کا حکم دیاتھا،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ قوانین کے تحت پبلک آفس ہولڈر پولنگ سٹیشنز کا دورہ نہیں کر سکتے ۔
الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خط لکھ کر حلیم عادل شیخ کو گرفتارکرنے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ مسلح گارڈز کیساتھ حلقے میں گشت کررہے ہیں ،رکن اسمبلی صبح آٹھ بجے پولنگ سٹیشنز کے دورے کررہے ہیں ، حلیم عادل شیخ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
ا س سے قبل کراچی میں غلام حسین جوکھیو گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن پر حلیم عادل شیخ کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا ہے کہ پیپلزپارٹی کےبدمعاشوں نے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کروائی ، ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پولیس کی موجودگی میں پیش آیا، بلٹ پروف گاڑی پر گولیاں لگی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 8 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 13 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 13 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 hours ago


