لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو آنکھوں میں تکلیف کے باعث جیل سے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ہسپتال میں خواجہ آصف کی آنکھوں کاچیک اپ اورہرنیاکاعلاج کیاجائےگا۔

جی این این کے مطابق خواجہ آصف کو جیل حکام میو اسپتال لے کر آئے ، لیگی رہنما میو اسپتال آئی وارڈمیں آنکھوں کاچیک اپ کرائیں گے، سردار ایاز صادق، رانا تنویر بھی خواجہ آصف کے ہمراہ ہیں ، آنکھوں کا چیک اپ سردار علی ایاز صادق کریں گے۔ ماہرآئی سرجن پروفیسر اسد اسلم اورایسوسی ایٹ پروفیسر علی ایاز نےآنکھوں کا چیک اپ کیا ۔
دوسری جانب پروفیسر اسد نقی نے خواجہ آصف کو چیک کیا اور بتایا کہ خواجہ آصف ہر نیا کی بیماری میں بھی مبتلاہیں ، پروفیسراسدنقی نےخواجہ آصف کوہرنیا کے آپریشن کی تجویز دے دی ۔ آپریشن کیلئے خواجہ آصف کا کوروناٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو آنکھ کے آپریشن کیلئے میو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ، خواجہ آصف کو آئی وارڈ سے وی آئی پی روم اے وی ایچ وارڈ میں منتقل کر دیا ۔ خواجہ آصف آج رات اے وی ایچ روم نمبر 6 اور 7 میں گزاریں گے ، جبکہ خواجہ آصف کی کل کرونا رپورٹ آنے کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک کے سابق وزیر خارجہ اور حزب اختلاف کے اہم رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں مسئلہ جموں و کشمیر پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

لاس اینجلس اولمپکس ، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تنقید
- 4 گھنٹے قبل

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- 20 منٹ قبل

برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
- 2 گھنٹے قبل

کراچی :کلفٹن میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقع،گوجرانوالہ سے 11 افراد گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

عوام کیلئے بڑا ریلیف، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر کی مودی کو بھارتی مصنوعات پر 25 فیصدر ٹیرف لگانے کی دھمکی
- 7 گھنٹے قبل

جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل
- 4 گھنٹے قبل

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

شرح سود میں کمی کا امکان، نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین
- 2 گھنٹے قبل