Advertisement
پاکستان

اسلام آبادہائی کورٹ کا تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلا چیمبرز گرانے کا حکم

اسلام آبادہائی کورٹ نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا فیصلہ دیتے ہوئے عوامی مقامات اور فٹ بال گراؤنڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلا چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 17th 2021, 7:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ایف 8 کی رہائشی شہناز بٹ کی تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری زمین پر قائم وکلا کے چیمبرز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ضلع کچہری سمیت عوامی مقامات اور فٹ بال گراؤنڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات اور وکلا کے چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسلام آباد بار کی جانب سے فٹ بال گراؤنڈ پر چیمبرز کی تعمیرغیر قانونی ہے، اگر وکلا فٹ بال گراونڈ خالی نہیں کرتے تو وفاقی حکومت اور سی ڈی اے 23 مارچ تک گراؤنڈ خالی کرائے، 23 مارچ کو قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسکول کے طلبہ کے مابین فٹ بال ٹورنامنٹ کرایا جائے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی تعمیر بغیر تاخیر کے مکمل کی جائے ، وفاقی حکومت 23 مارچ 2022 تک وکلاء کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو یقینی بنائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت زمینوں پر قبضے کرانے والے سرکاری حکام کے خلاف حکومت کارروائی کرے، ہر ماہ یکم تاریخ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی حکام پیشرفت رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرائیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل سی ڈی اے کی جانب سے وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرائے گئے تھے جس پر وکیلوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 12 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 11 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 11 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 6 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 11 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
Advertisement