اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوگیا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکی منظوری کے بعد50 کروڑ ڈالر جاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان ڈیڈ لاک ٹوٹ گیا ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام بحال کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکی منظوری کے بعد50 کروڑ ڈالر جاری کرے گا۔
آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان ایک پیکج پر اتفاق ہوگیا ہے، دوسرے سے لے کر پانچویں جائزہ پر اتفاق کیا گیا ہے،آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان ریفارم پروگرام پر اتفاق کیا گیا ہے،پیکج کا مقصد پاکستانی معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے،بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سے مذاکرات میں کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کرانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ بجلی پر سبسڈی کم کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
آئی ایم ایف حکام نے کہا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 0.4 فیصدہو گئی تھی ،رواں مالی سال کےدوران پاکستان کی جی ڈی گروتھ1.5فیصد رہنےکی توقع ہے،ترسیلات زرمیں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کیا گیا،پاکستان کی برآمدت میں نمایاں بہتری ہو رہی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 14 hours ago

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 13 hours ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 15 hours ago

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 9 hours ago

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 13 hours ago

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 8 hours ago

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 10 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 14 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 14 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 10 hours ago

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 10 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 14 hours ago