صحت
سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 32 مریض انتقال کرگئے
کراچی : سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1380 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 623 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک4لاکھ16ہزار213 کیسز ہوچکے ہیں،جبکہ اب تک3لاکھ61ہزار888 کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کراچی میں اس وقت47ہزار796 مریض زیر علاج ہیں،1159 مریضوں کی حالت تشویشناک ،99وینٹی لیٹرز پر ہیں،صوبہ بھر کے 1380 کوروناکیسز میں 741 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔
کراچی شرقی میں 294، کراچی وسطی میں 171، جنوبی کراچی میں 86، کورنگی میں 82، ملیر میں 63اور ضلع غربی میں 45 مزید کیسز ظاہر ہوئےہیں۔
حیدرآباد میں 190، بدین میں 78، جامشورو میں 53، مٹیاری میں 35، نوابشاہ میں 33، ٹنڈومحمدخان میں 31، تھرپارکر میں 30، خیرپور میں 25، سانگھڑ میں 24، نوشہروفیروز میں 21کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔
عمرکوٹ میں 16، ٹنڈوالہیار میں 10، سکھر میں 9، میرپورخاص میں 9، لاڑکانہ میں 6، گھوٹکی میں 5، ٹھٹہ میں 2، شکارپور میں 2، کشمور میں 2، جیکب آباد اور سجاول میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
پاکستان
گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات
ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا
گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے گورنر سندھ کے مختلف انیشی ایٹو کی تعریف کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر قطر کے سفیر کو بتایا کہ قطر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور ضمانت فراہم کی جائے گی۔
ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ جیل میں قید بچوں کی ضمانت کرانے کو تیار ہیں کیونکہ “یہ ہمارے بچے ہیں”۔ اس کے علاوہ، گورنر سندھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ “ان کی جادوگرنی ہار گئی اور ہمارا جادوگر محسن نقوی جیت گیا”۔
پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا تحقیقات کا حکم
سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں
پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
مظاہرین پر مبینہ سرکاری آنسو گیس شیل کے استعمال کاالزام ہے، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خط میں متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ آنسو گیس کے دستیاب اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔
سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط میں لکھا گیا کہ محکمہ پولیس کی غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبر کو خط لکھا گیا تھا، پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔
خط میں کہا گیا کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔
دنیا
ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ خاتمے کےلئے پہلا اقدام
ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے حوالے سے اپنی خصوصی مندوب کے طور پر مقرر کردیا ہے۔
کیتھ کیلوگ، جو کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں، اب یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ جنرل کیلوگ نے پہلے ہی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ صدر بننے کے پہلے دن ہی اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اپنی نامزدگی کے بعد کیتھ کیلوگ نے میڈیا سے گفتگو میں روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ وہ اس بات کے حامی ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بات چیت کی جائے تاکہ اس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان