کراچی : کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلے میں ہونے والے امتحانات 23 اگست سے 13 ستمبرتک دو شفٹوں میں جاری رہیں گے ۔ آج پہلی شفٹ میں ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 تک سائنس جنرل،پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کے پرچے ہوں گے جبکہ دوسری شفٹ میں ڈھائی سے ساڑھے4 تک کامرس،ہیومنیٹیس اور خصوصی طلبا کے پرچے لئے جائیں گے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ایک لاکھ 36 ہزار 833 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے ۔گیارہویں جماعت کے طلبہ کے علاوہ گزشتہ سال کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ بھی دوبارہ پرچہ دے سکیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹر سال اول کے امتحانات کے لیے 221 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں صبح کی شفٹ کے 113 اور شام کی شفٹ کے 108 امتحانی مراکز شامل ہیں۔چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق نقل کی روک تھام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 2 مانیٹرنگ سیل بنادیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ امتحانات پہلے 7 اگست سے 3ستمبر تک ہونا تھے تاہم کورونا کی چوتھی لہر کے باعث ملتوی کردیئے گئے تھے۔ حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم ہو جانے کے بعد نئے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 15 منٹ قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل






