جی این این سوشل

کھیل

پاکستانی مارشل آرٹ راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیا

کراچی: پاکستانی مارشل آرٹ راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیاانہوں نے ایک منٹ میں کہنی سے 315 اخروٹ توڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی مارشل آرٹ راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیا
پاکستانی مارشل آرٹ راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیا

تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹ ایکسپرٹ راشد نسیم نے بھارت سے ایک اور ریکارڈ چھین لیاہے بھارت کے ماسٹرسجیت کمار نے ایک منٹ میں کہنی سے 279 اخروٹ توڑکر ریکارڈبنایا تھا۔

محمد راشد  نسیم نے مارشل آرٹ کیٹیگری میں اپنا 70واں عالمی ریکاڈ بنایاہےراشد کی اکیڈمی کے ریکارڈ کی مجموعی تعداد 91 ہو گئی ہے۔

راشد نسیم کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر 70 ریکارڈ بنانا میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں ،100 عالمی ریکارڈ بنانا ہدف ہے ،اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گا۔

علاقائی

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پولیس ٗ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری املاک پر تشدد حملوں کے منصوبہ سازوں ٗسہولت کاروں ٗ ترغیب دینے والوں اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے آج(اتوارکو) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک پر تشدد مظاہرین کے خلاف دس ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ایک سو اکیس افغان باشندوں سمیت آٹھ سو 78 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس شرانگیزی کی قیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ جب کہ گولیاں آنسوں گیس کے گولے اور سرکاری اور نجی ہتھیار برآمد ہوئے۔

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پولیس یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحویل میں نہیں ہیں۔

تاہم انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کیلئے پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبرچونگی کے مقام پرمظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کو کس بات کا خوف ہے  ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

 وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اراکین اسمبلی سے مصافحہ کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے نعرے بازی بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملی ، پاکستان کسی کے باپ کا نہیں ہے ، سب کا ملک ہے ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا ، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا ، باقاعدہ پلاننگ سے ہم پر حملہ کیا گیا، ہم نے لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ، ہمیں مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت ملی ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی ، موجودہ اسمبلی میں چھ بندے ایسے نہیں جو الیکشن جیت کر آئے ہوں ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جو مشکل حالات میں بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام پہنچے جہاں گزشتہ روز سے ان کے غائب ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی تھی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll