ملک چھوڑنے کیلئے قطار میں کھڑے سابق افغان آرمی چیف کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
کابل : ملک چھوڑنے کیلئے طویل قطار میں کھڑے سابق افغان آرمی چیف کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک مبینہ تصویر میں افغان آرمی چیف افغانستان چھوڑنے کے لیے کابل ایئرپورٹ پر طویل قطاروں میں دھکے کھا رہے ہیں ۔مبینہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق آرمی چیف معمولی کپڑوں میں اور گلے میں ایک گمچا ڈالے کھڑے ہیں ۔ تاہم اس تصویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔
سابق افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کو اتحادی فوج نے ملک چھوڑنے کے لیے خصوصی سہولت بھی مہیا نہ کی۔افغان فوج کی پامیر کور کے سربراہ جنرل امان اللہ گزر کو استنبول ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، افغانستان کے نائب صدر دوم سرور دانش کو استنبول میں ٹریول ایجنٹ کے دفتر میں دیکھا گیا جبکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی پہلے ہی ملک سے فرار ہو کر ابوظہبی میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان سے جنگ میں مسلسل شکستوں کے بعد 11 اگست کو اُس وقت کے صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید
- 2 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 hours ago

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی
- 2 hours ago

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
- 13 hours ago

مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی
- 13 hours ago

امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا
- 2 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا
- 12 hours ago

قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان
- 2 hours ago

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
- 2 hours ago

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا
- 13 hours ago

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ
- 40 minutes ago

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
- an hour ago