Advertisement

سی آئی اے کے سربراہ کی طالبان لیڈر ملابرادر سے خفیہ ملاقات

کابل : سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ کی طالبان لیڈر ملابرادر سے ملاقات ہوئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 24th 2021, 11:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی آئی اے  کے سربراہ کی طالبان لیڈر ملابرادر سے خفیہ  ملاقات

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنز نے  طالبان لیڈر ملا برادر سے ملاقات ہوئی ہے۔ولیم برنز نے ملا برادر سے ملاقات میں  انخلا کی31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع پر بات کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جی سیون سربراہ اجلاس سے پہلے ولیم برنز کو اہم مشن پر افغانستان بھیجا ہے، امریکی اتحادی 31 اگست کی ڈیڈلائن کو آگے بڑھانے کے لیے صدر بائیڈن پر زور ڈال رہے ہیں۔ کئی ملکوں نے خبردار کیا ہے 31 اگست تک شہری انخلا کے آپریشنز مکمل نہیں ہو پائیں گے،  امریکی اور اتحادی افواج کے مددگار افغان شہریوں کی بڑی تعداد پیچھے رہ سکتی ہے۔

 

دوسری جانب  طالبان نے محمد نبی عمری کو خوست کا گورنر مقرر کردیا ہے، محمد نبی عمری گوانتاناموبے میں امریکی عقوبت خانے میں کئی سال قید رہے ہیں۔

Advertisement