لاہور : وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا۔


تفصیلات کے مطابق اسمارٹ جنگل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئی نسل کیلئے ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے، ملک میں جنگلات کو اپنی آنکھوں سے تباہ ہوتے دیکھا ہے، لاہور میں ماحولیات کی تباہی دیکھی، پاکستان سے جیسے جیسے جنگلات کا خاتمہ ہوا جانور بھی چلے گئے، لاہورمیں میٹھا پانی تھا، لوگ نلکوں سے پانی پیتے تھے، آج لاہور میں ماحولیاتی تبدیلی سے پانی کا لیول نیچے جا رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ راوی ریور پراجیکٹ لاہور ہی نہیں، پاکستان کیلئے بھی اہم ہے، آلودگی سے بچوں اور بزرگوں کی جانیں خطرے میں ہیں، ن لیگ کی حکومت میں بھی یہ پراجیکٹ نہیں بنایا گیا، سارے لاہور کے سیوریج کا پانی دریائے راوی میں جا رہا ہے، پوری دنیا میں پانی کا مسئلہ آنے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اب اسمارٹ فارسٹ بن رہا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے پودوں کی نشونما بھی مانیٹر کرسکیں گے، سینسرز سے پتہ چل جائے گا کہاں پر درخت کاٹا جا رہا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچےجہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان کو رکھ جھوک اسمارٹ جنگل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، شہباز گل بھی موجود تھے۔

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 6 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 8 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 3 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 7 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 6 گھنٹے قبل