دنیا
وزیر اعظم اورروسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پر امن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر بات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن و محفوظ افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کیلئےضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پر امن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر بات کی، دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کے عوام کی مدد کےلئے آگے بڑھے ، افغانوں کے تحفظ اور انسانی حقوق کےساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے۔وزیراعظم نے تجارت ، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا،دونوں رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم کےتحت علاقائی امن و سلامتی کیلئےملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کو دوبارہ دورہ پاکستان دعوت بھی دی۔
پاکستان
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا افتتاح کر دیا
مہمان خصوصی جین پیئر لاکروا نے یو این امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی 28 ویں سالانہ کانفرنس ہوئی، پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا افتتاح کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک جاری رہی، کانفرنس کا باقاعدہ آغاز سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کے افتتاح سے ہوا۔
پیس آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری جین پیری، یو این پولیس ایڈوائزر، ایکٹنگ ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، خارجہ سیکرٹری اور ریکٹر نسٹ بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود تھے۔
آرمی چیف کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے استقبال کیا۔
مہمان خصوصی جین پیئر لاکروا نے یو این امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عصر حاضر میں عالمی امن کو درپیش چیلنجز اور خطرات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے بے گناہ عوام کے مسائل امن کے لیے مسلسل کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں، عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت کئی امن مشنز کام کررہے ہیں، امن کی کوششوں کے باوجود کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار سامنے ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔
پاکستان
آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضمنی ایجنڈے کی تحریک پیش کی جسے سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کرلی۔
سب سے پہلے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا، سینیٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن اراکین نے چور چور کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن کے اس شور کے دوران سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ ایکٹ 2010 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ نے آرمی ایکٹ 2024 ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی، بل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کیا۔
آرمی ایکٹ ترمیمی بلز کی منظوری کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھ کر 5 سال ہو گئی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیا گیا پاکستان بحریہ ایکٹ میں مزید ترامیم 2024 کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ بلز کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
پاکستان
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے
حکومت نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے اورسپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظوری کے لیے پیش ہوگا جس میں حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق 1997ء میں منظور کی گئی شق میں ترمیم کی جائے گی۔
اسی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے۔
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ