نوشہرہ:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے 73سال میں عمران خان سے بڑا کوئی چور نہیں آیا، ان کے بڑے بڑے سکینڈل ہیں اورعمران خان مافیا نہیں بلکہ مافیا کا سرغنہ ہے۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگوں کی محبت کا بہت بہت شکریہ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،پی ڈی ایم جماعتوں نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پورا پورا تعاون کیا اور ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کیا،میں جتنی پنجاب کی بیٹی ہوں اس سے زیادہ میں خیبرپختونخوا کی بیٹی ہوں،مجھے پشتو زبان سے بہت زیادہ پیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام بتائے کہ نواز شریف کے دور میں کھانا مل رہا تھا یا نہیں، بتائیں نواز شریف کے دور میں اشیاء خورونوش سستی تھیں یا نہیں؟،بجلی کے نئے کارخانے لگ رہے تھے یا نہیں؟،ملک ترقی کررہا تھا لیکن ان ڈکیٹوں کے گروپ نے ملک پر قیامت دھادی،جو شخص سلیکٹرز کے بل بوتے پر سلیکٹ ہوا اس کا نام تو بتائیں،اس سلیکٹڈ کو کوئی نالائق خان کہتا ہے، کوئی نااہل خان، کہتا ہے، اس نالائق خان کے ہر جگہ نئے نئے نام ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی دکانیں تک خالی ہوگئیں،آج چولہے بھی بجھ گئے، مزدور بھی بے حال، لوگوں کے پاس چیزیں خریدنے کے پیسے نہیں،لوگوں کے پاس بچوں کی فیسوں کے پیسے نہیں، آج سب بے حال ہے،سرکاری ملازمین کا بھی برا حال ہے، کے پی کی پولیس نے بھی یہی کہا کہ مہنگائی اتنی ہے کہ گزارا مشکل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو عمران چور کہتا تھا ان کے دور حکومت میں ترقی کی شرح 5.7فیصد تھی،عمران خان کی حکومت میں ترقی کی شرح منفی سے بھی نیچے چلی گئی ہے، جن کو اس نے چور کہا انکے دور میں 70،80روپے درجن انڈے تھے اور آج 300روپے،جن کو عمران خان چور کہتا تھا انکے دور میں چینی 50روپے تھی،نواز شریف نے 5سال چینی کی قیمتی نہیں بڑھنے دی،آج عوام بتائیں چینی کی کیا قیمت ہے،نواز شریف کے دور میں روٹی 5روپے کی تھی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب پی ٹی آئی کا نمائندہ ووٹ مانگنے آئے تو بجلی اور گیس کے بل دیکھانا،کیا آج تک کسی کو نوکری یا گھر ملا،نوکریاں ذاتی نوکروں کو دی گئیں،نوکریاں انکو دی گئیں جنہوں نے انکی جیبیں بھریں، پشاور میں بس سروس کا نام میٹرو بس سروس ہے لیکن اصل میں وہ دھکا بس ہے،7،8سال میں بھی ان سے بس سروس مکمل نہیں ہوئی،بی آر ٹی جیسی جعلی حکومت اسلام آباد میں بیٹھی ہوئی ہے، اسلام آباد والی جعلی حکومت کو بھی روز دھکا لگانا پڑتا ہے لیکن پھر بھی وہ چلنے کا نام نہیں لے رہی، پاکستان کے 73سال میں عمران خان سے بڑا کوئی چور نہیں آیا،عمران حکومت 400ارب کی چینی اور 225ارب کا آٹا کھاگئے، مافیا ہوتا ہے کہ پورے ملک کی بجلی، آٹا، گیس، کھاجاؤ،ان کے بڑے بڑے سکینڈل ہیں لیکن احتساب کے کسی ادارے کو فرق نہیں پڑتا، یہ ہوتا ہے مافیا،عمران خان مافیا نہیں بلکہ مافیا کا سرغنہ ہے۔

اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ
- 3 hours ago

ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
- 2 hours ago

برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر
- 3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے
- an hour ago

ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد محرم الحرام کی مناسبت سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت
- 4 hours ago

کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- 3 hours ago

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت
- 6 hours ago

نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطری تجویز پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
- an hour ago

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
- 5 hours ago

مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- 6 hours ago

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- an hour ago

یمن حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، صہیونی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ
- an hour ago