کراچی : مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے کہا ہےکہ کیا کمال شہر ہے جس نے ہر کسی کو اپنی گود میں سمایا ہوا ہے،اس شہر کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہو گا نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے یہ ایک کمال شہر ہے جس نے ہر قومیت، ہر رنگ ونسل اور زبان بولنے والے کو اپنی گود میں لے رکھا ہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سالانہ اربوں کھربوں روپے دینے والے شہر کا یہ حال ہے کہ ایک گیلن پانی میسر نہیں،نواز شریف نے جس طرح کراچی اور سندھ کا امن لٹایا تھا، بجلی کے اندھیرے ختم کیے تھے،اسی طرح ایک بار پھر کراچی کو سنواریں گے اور مسائل سے پاک شہر بنائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے، یہ قائد کا شہر ہے، کماؤ شہر ہے، ملک کا معاشی مرکز ہے، سفارتی مرکز بھی رہا ہے یہاں ہر اقوام اورعلاقوں کے لوگ رہائش پذیر ہیں۔

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 13 گھنٹے قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 17 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 17 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 14 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 11 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 12 گھنٹے قبل

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 17 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 17 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)
