اسلام آباد: این سی او سی نے ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ایس او پیز 13 شہروں میں نافذ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ایس او پیز 13 شہروں میں نافذ تھیں۔
ان 27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر میں خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔سندھ میں حیدرآباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات اور لوئر چترال شامل ہیں۔
این سی او سی کے مطابق انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی جبکہ 300 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہو گی۔ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار ہوں گی۔ مزارت پر زائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی۔
کورونا ایس او پیز کے تحت تمام تجارتی سرگرمیاں رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی جبکہ ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی اور ان کے دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید پر رہے گا۔ ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی جبکہ رات 10 بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ ٹیک وے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ سنیما گھروں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ کنٹیکٹ کھیلوں جن میں کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ شامل ہیں پر عائد پابندی جاری رہے گی۔ صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جا سکیں گے۔سرکاری اور نجی دفاتر کے لیے عام دفتری اوقات کار 50 فیصد کے ساتھ جاری رہیں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سواریوں کی شرح 50 فیصد جبکہ ریل سروس 70 فیصد سواریوں کے ساتھ جاری رہے گی۔
این سی او سی کے مطا بق تفریحی پارکوں اور سوئمنگ پولز کی بندش برقرار رہے گی جبکہ عوامی پارکوں میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ داخلے کی اجازت ہو گی۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 50 فیصد تعداد اور تعطل کے ساتھ ہفتہ میں 3 روزکھلے رہیں گے۔
این سی اوسی اپنی نافذ کردہ ایس او پیز پر 13 ستمبر کو دوبارہ نظر ثانی کرے گا۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 19 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 15 گھنٹے قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 13 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 19 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 18 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)
