اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد ﷲ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 68 برس تھی ۔

مشاہد اللہ خان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان 1953 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم راولپنڈی کے اسلامیہ ہائی اسکول سے حاصل کی ، راولپنڈی کے گورڈن کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد پھر اردو لاء کالج کراچی سے قانون کی ڈگری لی ۔ 1990 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور 2009 میں ،مشاہد اللہ خان سینیٹ آف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ 2015 میں وہ دوبارہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے سینیٹر منتخب ہوئے، مشاہد اللہ خان نے اگست 2017 سے مئی 2018 تک شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں موسمیاتی تبدیلی کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ مشاہداللہ خان کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ سینیٹ انتخابات میں عام نشست پر الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔
سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ طویل عرصے سے علیل تھے ،ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر اسلام آباد کے سیکٹر الیون ایچ میں ادا کی جائے گی۔
مریم نواز کا اظہار افسوس
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مشاہد ﷲ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ سینیٹر مشاہد ﷲ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے، نوازشریف کےوفادارساتھی ہمیں چھوڑ گئے، مشاہداللہ خان کےانتقال کی خبرسن کردل افسردہ ہوگیا، انہوں نےہمیشہ باپ جیسی شفقت اورمحبت دی۔
Senator Mushahidullah Khan, MNS’s loyal and exceptional companion left us. I am shattered to hear the sad news. Will never be able to forget his fatherly affection & love. Huge huge loss. May Allah SWT shower upon him every blessing that HE has reserved for the afterlife. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 17, 2021
چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا مشاہداللہ خان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت و صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایک زیرک سیاستدان تھے ، ان کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مشاہداللہ خان انتہائی شفیق اور وضع دار شخصیت کے حامل تھے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 10 گھنٹے قبل

حکومت کا ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل طور پر بندکرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

ادھم سنگھ سے رام محمد سنگھ آزاد تک کا سفر، جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لینے والاہندوستانی شہید
- 12 گھنٹے قبل

مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کب کھیلی جائے گی ؟ شیڈول سامنے آ گیا
- 12 گھنٹے قبل

رُک ریلوے اسٹیشن :انگریزوں کا خواب پورا ہو جاتا تو آج یہ بڑا جنکشن ہوتا
- 9 گھنٹے قبل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا
- 10 گھنٹے قبل

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
- 9 گھنٹے قبل

مودی حکومت کی ایک اور سازش ، پاکستان کو دوبارہ فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا
- 13 گھنٹے قبل