جی این این سوشل

صحت

کورونا ویکسین بوسٹرڈوز12 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد:ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین بوسٹرڈوز12 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا ویکسین بوسٹرڈوز12 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کا فیصلہ
کورونا ویکسین بوسٹرڈوز12 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کورونا بوسٹر ویکسین صرف بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی،بوسٹر ڈوز کیلئے متعلقہ ملک کی مخصوص ویکسین کی شرط کا ثبوت دینا ہو گا۔حج، عمرہ و سیرو تفریح کیلئے جانے والے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی۔بیرون ملک تعلیم، نوکری کیلئے جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی۔اوورسیز پاکستانیوں کو روانگی کے وقت بوسٹر ڈوز لگے گی، بیرون ملک جانے والے سرکاری حکام، بزنس مین کو بوسٹرڈوزلگے گی،بیرون ملک جانے والوں کو حسب ضرورت سنگل، ڈبل بوسٹر لگے گا۔

ذرائع کے مطابق  12 تا 17 سال عمر والوں کو فائزر ویکسین کا بوسٹر لگایا جائے گا۔18 سال سے زائد العمر کو سائینو فام، فائزر، سائینو ویک کا بوسٹر لگے گا، بوسٹر ڈوز صرف سرکاری ویکسینیشن سنٹرز پر لگائی جائے گی،بوسٹر ڈوز کیلئے نیشنل بینک میں ویکسین فیس جمع کرانی ہو گی،بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو کارآمد ویزہ، بینک چالان دکھانا ہو گا،بیرون ملک جانے والوں کو سنگل، ڈبل بوسٹر ڈوز لگائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمزور وقت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی،شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی،بوسٹر ڈوز صرف نمز ریکارڈ میں شامل افراد کو لگائی جائے گی،تیز بخار میں مبتلا افراد کو کورونا بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی، دائمی امراض کے شکار افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی،کورونا کا شکار افراد صحتیابی کے بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق  ہر فرد کو دو اقسام کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جا سکیں گی،جزوی، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو ایک یا دو بوسٹر ڈوز لگائی جائیں گی،کورونا ویکسین کی تیسری بوسٹر ڈوز لگانے کی ممانعت ہو گی۔عالمی ادارہ صحت نے تاحال کورونا ویکسین بوسٹر کی توثیق نہیں کی،شہریوں کو بوسٹر ڈوز انکی اپنی زمہ داری پر لگائی جائے گی۔

دنیا

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے کی ہدایت کردی

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور فلسطین چھوڑنے  کی ہدایت کردی

آسٹریلیا نے فوجی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظراپنے شہریوں کو باحفاظت اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ امور نے جمعہ کو ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیتے ہیں کہ اگر ایسا کرنا محفوظ ہے تو وہاں سے چلے جائیں۔

آسٹریلیا کی حکومت نے پہلے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو دونوں علاقوں کے سفر سے گریز کریں اور اگر تشویش سمجھتے ہیں تو وہاں سے چلے ۔

آسٹریلوی سفارت کاروں نے کہا کہ فوجی حملوں کے باعث فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور دیگر سفری رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کا بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈا کسی بھی وقت اور مختصر نوٹس پر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے آپریشن روک سکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll