اسلام آباد:ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین بوسٹرڈوز12 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا بوسٹر ویکسین صرف بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی،بوسٹر ڈوز کیلئے متعلقہ ملک کی مخصوص ویکسین کی شرط کا ثبوت دینا ہو گا۔حج، عمرہ و سیرو تفریح کیلئے جانے والے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی۔بیرون ملک تعلیم، نوکری کیلئے جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی۔اوورسیز پاکستانیوں کو روانگی کے وقت بوسٹر ڈوز لگے گی، بیرون ملک جانے والے سرکاری حکام، بزنس مین کو بوسٹرڈوزلگے گی،بیرون ملک جانے والوں کو حسب ضرورت سنگل، ڈبل بوسٹر لگے گا۔
ذرائع کے مطابق 12 تا 17 سال عمر والوں کو فائزر ویکسین کا بوسٹر لگایا جائے گا۔18 سال سے زائد العمر کو سائینو فام، فائزر، سائینو ویک کا بوسٹر لگے گا، بوسٹر ڈوز صرف سرکاری ویکسینیشن سنٹرز پر لگائی جائے گی،بوسٹر ڈوز کیلئے نیشنل بینک میں ویکسین فیس جمع کرانی ہو گی،بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو کارآمد ویزہ، بینک چالان دکھانا ہو گا،بیرون ملک جانے والوں کو سنگل، ڈبل بوسٹر ڈوز لگائی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمزور وقت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی،شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی،بوسٹر ڈوز صرف نمز ریکارڈ میں شامل افراد کو لگائی جائے گی،تیز بخار میں مبتلا افراد کو کورونا بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی، دائمی امراض کے شکار افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی،کورونا کا شکار افراد صحتیابی کے بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ہر فرد کو دو اقسام کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جا سکیں گی،جزوی، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو ایک یا دو بوسٹر ڈوز لگائی جائیں گی،کورونا ویکسین کی تیسری بوسٹر ڈوز لگانے کی ممانعت ہو گی۔عالمی ادارہ صحت نے تاحال کورونا ویکسین بوسٹر کی توثیق نہیں کی،شہریوں کو بوسٹر ڈوز انکی اپنی زمہ داری پر لگائی جائے گی۔

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پرڈیوسر ڈسٹری بیوٹر چودھری اعجاز کامران انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 5 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف
- 7 گھنٹے قبل

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی اےکا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 3 گھنٹے قبل

بابا گورونانک کا جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 4 گھنٹے قبل













