پاکستان
محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو خوشی کی نوید سنادی
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم سے 3 ستمبر کے دوران پنجا ب اور سندھ میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطر ہ ہے۔
مون سون ہوائیں آج رات سے سندھ میں داخل ہوں گی ،ہوا کا کم دباﺅ مشرقی سندھ پر جو جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے،سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں یکم سے تین ستمبر تک کہیں تیز اور کہیں متعدل بارش کا امکان ہے۔
دوسر ی جانب ڈائریکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سپیل زیادہ ہیوی نہیں ہے، تاہم سندھ کے تمام اضلاع میں بارش ہوگی اورکراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں تیزبارش ہوسکتی ہے۔
دنیا
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
بنگلا دیش ہنگاموں میں ہوئے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے، چیف ایڈوائزر
بنگلا دیشی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا۔
اتوار کو بنگلا دیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب کیا۔
محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلا دیش ہنگاموں میں ہوئے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور بھارت سے معزول مطلق العنان شیخ حسینہ کو واپس بھیجنے کا بھی کہیں گے۔
واضح رہے کہ سابق بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد 5 اگست کو مستعفیٰ ہو کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔حسینہ واجد نے متنازع کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا تھا،ان کی حکومت کے خلاف احتجاج میں طلبا سمیت 1500 افراد ہلاک اور 19 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا
وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
میچ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ سڈنی سے ہوبارٹ پہنچ گیا، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔
تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔
سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔
پاکستان
حکومتی اقدمات سے ملک کی معاشی سمت میں بہتری آ رہی ہے، وزیر خزانہ
آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہےاور ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومتی اقدامات سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری ہو رہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی اور یہ 38 فیصد سے 7 فیصد پر آگئی ہے، جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور دیگر مالیاتی اداروں سے رابطہ رہتا ہے، ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، اور آئی ایم ایف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، یو اے ای سعودی عرب،برطانیہ اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ کے ساتھ مفصل گفتگو ہوئی, جب کہ امریکا میں موڈیز ، فچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ گفتگو مثبت رہی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی موجود تھے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا نہیں پاکستان کا اپنا پروگرام ہے، عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے،آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی،آئی ایم ایف صرف ہماری مدد کررہا ہے، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس کے معاملے پر بہت سنجیدہ ہیں، چاہے مینوفیکچرنگ سیکٹر ہو یا سیلری کلاس سب سے حصہ لینا ہے، یہ درخواست نہیں ہے بلکہ یہ ہم نے کرنا ہے، اس معاملے پر واپسی نہیں، میں بالکل کلیئر ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ چاروں وزرائےاعلیٰ نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے، معیشت کی بہتری کیلئے تمام شعبوں نے اپنا کردارادا کرنا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم جلد معاشی روڈ میپ پیش کریں گے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، جبکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج بھی درپیش ہے، موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ملکرکام کرنا ہوگا۔
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا