جی این این سوشل

دنیا

شام کے علاقے دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

دمشق : شام کےعلاقے دیر الزور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو نیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب تین راکٹ داغے گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یہ گیس فیلڈ میں بین الااقوامی عسکری اتحاد نے اپنا اڈہ قائم کررکھا ہے
یہ گیس فیلڈ میں بین الااقوامی عسکری اتحاد نے اپنا اڈہ قائم کررکھا ہے

العریبیہ ڈاٹ نٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے سیری ابروریٹری کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ شام میں خشام قصبے سے دغے گئے جو شامی رجیم کے زیر انتظام ہے ۔

راکٹ حملوں کے بعد داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی عسکری اتحاد کے طیاروں کو اس علاقے میں نچلی پروازیں کرتے دیکھا گیا ۔

 

یاد رہے کہ 21 اگست کو بین الااقوامی اتحاد نے ایک ڈروان مار گرایاتھا جو اس وقت دیر ازور میں العمر آئل فیلڈ پر اڑ رہا تھا ۔ یہ گیس فیلڈ میں بین الااقوامی عسکری اتحاد نے اپنا اڈہ قائم کررکھا ہے ۔ 

 

پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شمالی غزہ   اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز  کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید  جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی غزہ   اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید

 شمالی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فورسز  کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید  جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے،جبکہ  پناہ گزینوں کے  الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔

دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور  182 زخمی ہوگئے۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے  کے نتیجے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا

فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا

مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Miss Universe (@missuniverse)

ہفتہ کی شب میکسیکو سٹی میں سالانہ مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں پانچ فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Miss Universe (@missuniverse)

نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں۔وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا (جو ایک ماں بھی ہیں) نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا پہلی خاتون بن گئیں جو چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچیں۔

یاد رہے کہ اس سال مس یونیورس کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ مس یونیورس آرگنائزیشن نے مقابلہ حسن کیلئے عمر کی حد، حاملہ خواتین یا ماؤں اور یا شادی شدہ خواتین پر پابندی کو گزشتہ سال ختم کردیا تھا۔

مقابلے میں بیلاروس، اریٹیریا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll