جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کا احساس پروگرام کے تحت ملک میں مستحق گھرانوں کیلئے سکول و ظائف سکیم کا اجرا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج (بدھ) اسلام آباد میں احساس پروگرام کے تحت ملک میں مستحق گھرانوں کیلئے سکول و ظائف سکیم کا اجرا کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کا احساس پروگرام کے تحت ملک میں مستحق گھرانوں کیلئے سکول و ظائف سکیم کا اجرا
وزیراعظم کا احساس پروگرام کے تحت ملک میں مستحق گھرانوں کیلئے سکول و ظائف سکیم کا اجرا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احساس تعلیم پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بنیادی تعلیم بہت اہم ہے، بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی بنیادی تعلیم پر توجہ نہیں دی، ہمارے ملک میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ضروری ہے کہ ہم اسکول سے باہر 2 کروڑ بچوں کو تعلیم دلائیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، جب لوگوں کو تعلیم نہیں دی جاتی تو اپنے سرمائے کا نقصان کرتے ہیں، بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس پروگرام کا اہم پہلو یہ ہے کہ اس سے سکول سے باہر بچوں خصوصاً بچیوں کو تعلیمی اداروں میں لانے میں مدد ملے گی۔

ان کاکہنا تھا  کہ اس سکیم سے تعلیم کے لیے بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزئی ہوگی، مغرب میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ شاید ہم اپنی بچیوں کو تعلیم نہیں دلانا چاہتے حالانکہ ایسا نہیں ہے اور ہر پاکستانی اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا خواہاں ہے لیکن بعض مقامات پر سکول دور ہوتے ہیں اور ٹیچر بھی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، لوگوں کو تعلیم کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع نہ دینا ظلم اور ناانصافی ہے،  موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ غریب گھرانوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سکول وظائف پروگرام کو شفاف بنانے اور موثر نگرانی میں مدد ملے گی۔

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے  ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر زارا کو قتل کیا ہے،ملزمہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

سیالکوٹ کے علاقے  ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس میں  گرفتارمرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جر م کر لیا ہے۔

پولیس  کو دیے گئے بیان کے مطابق مرکزی ملزمہ کا کہنا ہے کہ بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر بہو زارا کو قتل کیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا قصور میرا ہے،میری وجہ سے میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار مصبیت میں پھنسے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے  ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اوربیٹے قاسم کو بھی زیرحراست میں لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں  ہیں اور مقدمے میں قتل کی نیت، اغوا اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 جبکہ زارا قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے  پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم  عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔

کیس میں ملوث دیگر ملزمان صغراں ، یاسمین ، عبداللہ  کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا،پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈسکہ میں  سسرالیوں نے بہو کو بے دردی سے  قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔

بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے دوران  ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا  پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل  خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی،زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شمالی غزہ   اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز  کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید  جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی غزہ   اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید

 شمالی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فورسز  کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید  جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے،جبکہ  پناہ گزینوں کے  الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔

دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور  182 زخمی ہوگئے۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے  کے نتیجے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll