جی این این سوشل

کھیل

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پشاور پہنچ گئی

پشاور: افغانستان انڈر 19 کی 20  رکنی ٹیم طورخم  کے راستے پشاور پہنچ گئی۔ افغانستان کا ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز شیڈول ہے۔ افغانستان کی ٹیم پشاور سے کراچی جائے گی  جہاں سے ٹیم  بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پشاور پہنچ گئی
افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پشاور پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پشاور پہنچ گئی ،  افغانستان انڈر 19 کی 20 رکنی ٹیم طورخم  کے راستے پشاور پہنچ گئی ہے، افغانستان کی ٹیم پشاور سے کراچی جائے گی  جہاں سے ٹیم  بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

افغانستان کا ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز شیڈول ہے،  افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے سخت سیکورٹی انتطامات کیے گئے ہیں ،افغانستان میں طالبان اقتتدارکے بعدپہلی سیریزہے جو افغان ٹیم باہرکھیلنے جائے گی،  بارڈر پرسیکورٹی حکام کی جانب سے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

موسم

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔

علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،  جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔

دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll