لاہور: اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں ماروی سرمد کی بجائے خلیل الرحمٰن قمرکو ترجیع دوں گا۔


تفصیلات کے مطابق اداکار سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر وہ انڈسٹری کا حصہ نہ ہوتے اور ایک عام شخص کے طور پر ان سے ماروی سرمد یا خلیل الرحمٰن قمر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا جاتا تو وہ کس کی سائیڈ لیتے .
فیروز خان نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈراما نگار کا انتخاب کرتے اور ساتھ ہی انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو بہترین انسان بھی قراردے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر کرائے گئے سرویز دیکھ لیں، زیادہ تر پاکستانی لوگ خلیل الرحمن قمر کو ہی منتخب کرتے ہیں۔
دوسری جانب اداکار نے بتایا ہے کہ ماضی میں ان کے اور خلیل الرحمٰن کے درمیان کچھ باتوں پر اختلافات ضرور تھے مگر اب دونوں کے درمیان معاملات نمٹ چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ان کے اور خلیل الرحمٰن قمر کے درمیان اختلافات ختم ہوچکے ہیں لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے بیچ کیا مسائل تھے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 19 گھنٹے قبل






