برازیلیا: برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر کا میچ کک آف کے ٹھیک پانچ منٹ بعد ہی قرنطینہ کے تنازع پر معطل ہوگیا۔


برازیل کے صحت کے حکام نے ارجنٹائن کے تین کھلاڑیوں پر قرنطینہ کے قوانین کو توڑنے کے باعث میچ میں شرکت پر اعتراض اٹھادیا۔ برازیل کے ہیلتھ ریگولیٹر حکام نے ڈرامائی اندز میں میدان میں انٹری دے کر کک آف کے پانچ منٹ بعد کھیل روک دیا۔
میچ کے دوران ہیلتھ حکام کے مداخلت پر کھلاڑی اور تماشائی حیران رہ گئے۔ ارجنٹائن کی ٹیم نے فوراً ہی میدان چھوڑ دیا ۔ بعد میں دو کوچز ، ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور برازیل کے کھلاڑی جمع ہوکر صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔
اسٹار فٹ بالر اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اچانک مداخلت پر خوب برہم ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام نے میچ کیوں شروع ہونے دیا اور شروع ہوتے ہی روک دیا۔ ہم ایک گھنٹے سے گراونڈ میں موجود ہیں پہلے کیوں نہیں بتایا گیا۔
ایک گھنٹے بعد میچ کو باقاعدہ طور پر معطل کر دیا گیا، ساؤتھ امریکن فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریفری اور میچ آفیشل فیفا ڈسپلنری کمیٹی کو ایک رپورٹ بھیجیں گے اور وہ فیصلہ کریں گے کہ کیا اقدامات کیے جائیں۔
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 5 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 4 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- ایک گھنٹہ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 7 گھنٹے قبل