پاکپتن:چوری کے الزام میں گرفتار شخص مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگیا ۔لواحقین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔


جی این این کے مطابق پاکپتن میں چوری کے الزام میں گرفتار شخص کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ہلاک ہونے والے کے ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔لواحقین نے شہر کے دونوں مرکزی ریلوے کراسنگ بند کر دئیے جس کے باعث شہر کو آنے اور جانیوالی ٹریفک بند ہوگئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،لواحقین کی جانب سے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ فرید نگر پولیس نے مخالفین سے ساز باز ہوکر معمر شخص کو مارا ہے، پہلے کسی قسم کا کریمنل ریکارڈ نہیں تھا،جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مکان بیچ کر پیسے دینے کا مطالبہ کرتے تھے،پیسےنہیں ہیں تو کہاں سے دیں۔ لواحقین کاکہنا ہے کہ ہمیں بتائے بغیر ہی پوسٹ مارٹم کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے تشدد نہیں گیا ، گرفتار شخص کو ہارٹ اٹیک ہوا،اسپتال لایا گیاتو وہ دم توڑ گیا۔
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 15 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 14 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

ایران کا مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ
- 8 منٹ قبل

قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے ، اسرائیل کواس حوالے سے بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، امریکی صدر
- 23 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 10 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی اسرائیلی منصوبوں کو روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز
- 29 منٹ قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 14 گھنٹے قبل