پاکستان
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مخالف نہیں چاہتے کہ الیکشن شفاف ہوں: شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مخالف نہیں چاہتے کہ الیکشن شفاف ہوں لیکن ٹیکنالوجی کی مدد سے الیکشن ہونا ضروری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ نوجوان نسل کیلئے فیصلہ کرے،اپوزیشن جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے مفادات نہ دیکھیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہناتھا کہ 2023کے انتخابات ٹیکنالوجی کے ذریعے کرائیں گے، سپریم کورٹ نے بھی قرار دیا کہ الیکشن میں شفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کو راستہ دینا چاہیے،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابات کا شفاف انعقاد ضروری ہے۔
ان کا کہناتھاای وی ایم کی مخالفت کرنے والے نہیں چاہتے کہ الیکشن شفاف ہوں،ٹیکنالوجی کی مخالفت وہی کرتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ شفافیت نہ ہو، ماضی کے تمام انتخابات پر اعتراضات کیے جاتے رہے ، ماضی کے تمام الیکشنز پر اعتراضات کیے جاتے رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت وہ عناصر کررہے ہیں جو دھاندلی کے ذریعے جیتتے رہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک ٹیکنالوجی ہی نہیں شفافیت پر مبنی سوچ ہے، وقت آگیا ہے کہ الیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
جرم
سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک
صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کو میجر محمد حسیب کی قیادت میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پرعلاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے بھیجا گیا تھا دہشت گرد ہرنائی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور تین دہشت گرد جہنم واصل کردئیے تاہم اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی سب سے اگلی گاڑی دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نوراحمد بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاکستان کی سیکورٹی افواج نے بلوچستان کے امن واستحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اورہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔
دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
آج اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قوم کی جانب سے مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانی دینے پر میجرمحمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کو سلام پیش کیا ۔
انہوں نے کہاکہ قوم شہداء اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
پاکستان
دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی
وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔
وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔
پاکستان
آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی۔
سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔
جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔
بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی