جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  12 ہزار  روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 22 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  12 ہزار  روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 22 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1795 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 167.25 سے بڑھ کر 167.66 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.3کروڑ ڈالر کمی ہوگئی ہے ، ذخائر کی مجموعی مالیت 27ارب 10کروڑ روپے رہ گئی ہے۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس 20ارب ڈالر کے ذخائر ہیں ، کمرشل بینکوں کے پاس 7ارب ڈالر کا زرمبادلہ ہے۔

پاکستان

آئین میں جج بننے کیلئے دوہری شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

ہائی کورٹ کی پریس ریلیز میں وضاحت کی گئی تھی کہ جسٹس بابر ستار نے اس وقت کے چیف جسٹس کو بتایا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں، جواب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئین میں جج بننے کیلئے دوہری شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واڈا کے خط کا جواب دے دیا۔

جواب میں کہا گیاکہ آئین پاکستان میں جج بننے کے لیے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ہے۔

عدالت نے اپنے جواب میں بتایا ہے کہ کسی بھی وکیل سے ہائی کورٹ کا جج بنتے وقت اس کی دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں، جسٹس اطہر من اللہ نے 6 ججز کے خط پر از خود کیس کی کارروائی میں اس بات کو واضح کیا، جسٹس اطہر من اللہ نے بتایا کہ جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں گفتگو ہوئی تھی۔

جواب کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے بات چیت کرنے کے بعد جسٹس بابر ستار کو بطور جج مقرر کرنے کی منظوری دی، یہ عدالت جوڈیشل کمیشن میں ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ نہیں رکھتی۔

عدالت نے جواب میں کہا کہ ہائی کورٹ کی پریس ریلیز میں وضاحت کی گئی تھی کہ جسٹس بابر ستار نے اس وقت کے چیف جسٹس کو بتایا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون بنانے والے دہری شہریت نہیں رکھ سکتےتو جج کیسے رکھ سکتے ہیں۔ جج دہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاتھا کہ 15روز گزر گئے خط میں تفصیلات مانگیں مگرجواب نہیں آیا، جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آ رہی ہیں،کسی پر الزام لگانےسے کام نہیں چلے گا، شواہد دینا پڑیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل شرائط پر فلسطینیوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکی سینیٹر

غزہ میں جنگ کے اگلے دن کے بارے میں سوچنے سے پہلے حماس کو ختم کرنا ہوگا، گراہم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل شرائط پر فلسطینیوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے مستقبل کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔ غزہ میں جنگ کے اگلے دن کے بارے میں سوچنے سے پہلے حماس کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں اپنا مشن پورا نہیں کرتا تو حماس مختلف شکلوں میں واپس آ سکتی ہے۔

امریکی سینیٹر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر جوہری بم گرانا چاہیے، لیکن میں نے کہا کہ حماس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو اسرائیل کواپنا مشن مکمل کرنا چاہیے۔

امریکی سینیٹرنے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے رہنماکرپٹ ہیں۔

گراہم نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا واضح وژن ہے جو مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل دے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دو ریاستی حل کے بارے میں واضح موقف رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور میں ان کی حمایت کرتا ہوں۔ ولی عہد ایک معاہدے اور دو ریاستی حل کے لیے سکیورٹی کی ضمانتیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی تمام درخواستوں کے حوالے سے بہترین ضمانت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئر لینڈ کا کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل  اپنی ٹرینگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 25، تیسرا 28 اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سیریز کے بعد ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے تین میچز کھیلے، جس میں پاکستان 2 میچ جیتنے میں کامیاب ہواتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll