اسلام آباد : ملک بھرمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے نئے اعدادوشمار سے عوا م کو آگاہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ویکسی نیشن مہم کے آغاز میں ہم نے سال کےآخرتک7 کروڑافراد کو ویکسین لگانےکا ہدف رکھا تھا ،جس میں سے 5 کروڑسےزائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے اور 2کروڑسےزیادہ افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد اپنے طےکردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔
In the early days of the vaccination campaign we had set a daunting target of vaccinating 7 crore people by the end of this year. Happy to report that 5 crore people have now recieved atleast 1 dose. More than 2 crore fully vaccinated. Inshallah will meet & surpass the target.
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 10, 2021
واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 83 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3689کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 580 ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ97ہزار887ہوگئی ہے ۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل



