جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ریاض ایئرپورٹ پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی گئی

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فروہم کردی گئی ہے ۔ وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہونے کے لیے انتہائی آسان طریقہ متعارف کرایا گیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شرائط کو منظور کرکے وائی فائی کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے
شرائط کو منظور کرکے وائی فائی کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے

 

سعودی میڈیا کے مطابق ریاض کے شاہ خالد بین الااقوامی ہوائی اڈے پر انے اور جانے والے مسافروں کی آسانی کے لیے فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ کی مفت سہولت سے ہر شخص مستفید ہوسکتا ہے ۔ 

مفت وائی فائی سے کنیکٹ کرنے کے لیے موبائل ڈیٹا کے آپشن کو آف کرکے کے کے آئی اے فری وائی نیٹ ورک کا انتخاب کیا جائے بعد ازاں شرائط کو منظور کرکے وائی فائی کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ 

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر عام تعطیل

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فراہم کی جانے والی مفت وائی فائی کی سہولت نہ صرف ہوائی اڈے بلکہ مسافروں کے جہاز پر سوار ہونے تک بحال رہتی ہے ۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی ، وارئی فائی کی فراہمی کے حوالے سے مسافروں کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے،

سعودی عرب نے یو اے ای سمیت 3 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں

کیونکہ بعض اوقات موبائل ڈیٹا نہ وہنے کی وجہ سے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ نئی سم خریدنے میں بھی بعض مسائل پیش ہوتے تھے ۔ 

افغان عوام جو راستہ اختیار کریں سعودی عرب حمایت کریگا ، سعودی وزیرخارجہ

 

کھیل

میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فلوریڈا: بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک کو شکست دی۔ میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔

اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک ک6-3، 6-7(4-7) اور 7-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ ٹاپ فور رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس سے ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

لاہور : پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار 31 مارچ بروز اتوار کو ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائے گی اور انکی خوشیوں کو چار چاند لگانے کیلئے  پنجاب حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

 صدر آصف علی زرداری نے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کی اور اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 لاکھ ہیکٹرز سے زائد رقبے پر مینگروز کے جنگلات ہیں جن کا ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جین میریٹ نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll