اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جو لوگ شیر کو ووٹ دینے آتے ہیں وہ فائرنگ،غنڈہ گردی نہیں کرتے،این اے 75 میں اپنی شکست نظر آنے پر انہوں نے غنڈہ گردی کی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست لے کر الیکشن کمیشن آئی تھی،این اے 75 میں ریاستی دہشتگردی ہوئی اور غنڈہ گردی کی گئی،عثمان ڈار کہہ رہے ہیں ن لیگ نے فائرنگ کرائی ہے،جو لوگ شیر کو ووٹ دینے آتے ہیں وہ فائرنگ اور غنڈہ گردی نہیں کرتے،این اے 75 میں اس لیے غنڈہ گردی کی گئی ان کو اپنی شکست نظر آ رہی تھی،جب ان کا کوئی حربہ کامیاب نہ ہوا تو ان کے اپنے امیدوار کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی، اس کے بعد یہ وہاں سے بھاگ گئے،جس سے ن لیگ کے اور ان کے لوگ مارے گئے،کس طرح کی غنڈہ گردی اور کس طرح کی بد معاشی انہوں نے کی،ن لیگ کے شیروں نے ہر چیز کا مقابلہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری کی پوری انتظامیہ خاموش ہے، آئی جی صاحب ، سی سی پی او کدھر ہے،وزیراعلیٰ کہتا ہے کے ایف آئی آر کٹے گی جس نے فائرنگ کی، آپ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہے آپ صرف بیان دیں گے، آپ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں، یہ ایف آئی آر کٹنی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب، پر ، آئی جی پنجاب پر ، سی سی پی او پر،صوبائی حکومت ایک الیکشن نہیں کروا سکتی،جب پولیس پولنگ سٹیشن میں پولنگ کا عمل روکنے کا کام کریں تو فائرنگ کون کرے گا،یہ لوگوں کی جانوں سے کھیل رہیں ہیں،کیوں وہاں ایسی نفری نہیں لگائی گئی جس سے دو جانیں چلی گئی۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- ایک دن قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 9 منٹ قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 2 گھنٹے قبل

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- 21 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل





