جی این این سوشل

تفریح

وفاقی وزیر اطلاعات اورگورنر سندھ کی اسپتال میں زیرعلاج معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت

کراچی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اورگورنر سندھ عمران اسماعیل کی اسپتال میں زیر علاج معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت،وفاقی وزیر اطلاعات کی عمر شریف کو علاج معالجے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزیر اطلاعات اورگورنر سندھ کی اسپتال میں زیرعلاج معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت
وفاقی وزیر اطلاعات اورگورنر سندھ کی اسپتال میں زیرعلاج معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت

 

 

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمرشریف ہمارا اثاثہ ہیں،حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ عمرشریف کو تمام سہولیات مہیا کریں۔

وفاقی وزیراطلات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ عمر شریف نے شوکت خانم کی فنڈز ریزنگ میں بڑا عرصہ گزارا،وزیر صحت سے بات کی ہے حل تلاش کر رہے ہیں کہ عمر شریف کا علاج کہاں اور کیسے ہونا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم علاج معالجہ اور ٹریول میں ہر مدد کرینگے،امید ہے دل کے عارضے سے شفاء ہوگی،ڈاکٹرز بورڈ فیصلہ کرینگے کہ وہ ٹریول کر سکیں گے یا نہیں،ڈاکٹر یاور اور ڈاکٹر سلطان کا بورڈ بن چکا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ملک کے سپراسٹار عمرشریف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں،کراچی۔عمرشریف نے عمران خان سے شوکت خانم اسپتال میں علاج کی درزخواست کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہدایات جاری کردی ہیں،آغا خان اسپتال کامیڈیکل بورڈ ڈاکٹر فیصل کی ہدایت ہرکام کریگا،میڈیکل بورڈ جو فیصلہ کریگا اسے آگے لیکرچلیں گے۔

 

 

پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار

آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار

لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 358 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 523، سید مراتب علی روڈ کا انڈیکس 463 تک پہنچ گیا، اسی طرح ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 461 اور غازی روڈ انٹرچینج کا ائیر کوالٹی انڈیکس 427 ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد اور پشاور میں بارش کے بعد سموگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے ، تاہم ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248 ، فیصل آباد اور پشاور 196، راولپنڈی 172 ریکارڈ کیا گیا ۔

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث گرین لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا، سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب سموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور سموگ کے باعث بند ہے، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروےایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کے باعث بند ہیں۔

موٹروے ایم 5ملتان سے سکھر تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے، قومی شاہراہ ملتان روڈ پر لاہور، مانگامنڈی اور پتوکی میں دھند موجود ہے، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال،چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی دھند ہے۔

موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے کو مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کیا گیا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت

ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں  ہزاروں افرادنےاپنا  ووٹ کاسٹ کیا۔

ریفرنڈم کے لیے  ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب  ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔

 خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔

انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب  کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll