Advertisement

برطانیہ کی 18 سالہ ایما نے یوایس اوپن ٹینس جیت کر تاریخ رقم کردی

لندن :   ایما تاریخ میں گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئیں۔ کوالیفائر سمیت تمام 10 میچز سٹریٹ سیٹس میں جیتے۔ فائنل میں ایما نے کینیڈا کی 19 سالہ لیلیٰ کو شکست دے دی۔ 44 سال بعد گرینڈ سلام جیتنے والی خاتون بن گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 12th 2021, 9:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانیہ کی 18 سالہ ایما نے یوایس اوپن ٹینس جیت کر تاریخ رقم کردی

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سال کے آخری ٹینس گرینڈ سلام کا فائنل کھیلا گیا، دو نوجوان خاتون کھلاڑیوں برطانیہ کی 18 سالہ ایما اور کینیڈا کی 19 سالہ لیلیٰ کے درمیان مقابلہ ہوا، عالمی رینکنگ میں 150 نمبر پر موجود ایما نے شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا، دوسرے سیٹ میں بھی ایما چھائی رہیں۔ انہوں نے چھ تین سے جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

ایما ٹینس کی تاریخ میں گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئیں،وہ گزشتہ 44 سال میں گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی برطانوی خاتون ہیں۔

Advertisement