جی این این سوشل

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ورلڈبیچ ریسلنگ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے پرانعام بٹ کومبارکباد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ورلڈبیچ ریسلنگ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے پرپاکستانی ریسلر انعام بٹ کومبارکباد، ان کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بار ورلڈ چیمپئن بننا  اعزاز ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کی ورلڈبیچ ریسلنگ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے پرانعام بٹ کومبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب کی ورلڈبیچ ریسلنگ سیریز میں گولڈ میڈل جیتنے پرانعام بٹ کومبارکباد

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں شاندار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کا نام روشن  کیا، ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

انعام بٹ نے فائنل راؤنڈمیں  آذربائیجان کےریسلرکوشکست دےکرقومی پرچم کو بلند کیا،انعام بٹ کی جیت پاکستان کی جیت ہے،قوم کو انعام بٹ جیسے کھلاڑیوں پر فخر ہے ۔

 

تجارت

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

لک میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں  10 گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے  ہو گئی ہے۔

اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2623 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز   پاکستان میں   20 ملین ڈالرز  کی  سرمایہ کاری کریں گے

 ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز   پاکستان میں   20 ملین ڈالرز  کی  سرمایہ کاری کریں گے

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز پاکستان میں  20 ملین ڈالرز  کی  سرمایہ کاری کریں گے۔

 امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے 20 ملین ڈالر سے زائد کے ابتدائی معاہدے طے پائے ہیں، جن کی قیادت زیادہ تر پاکستانی نژاد امریکی انٹرپرینیورز نے کی  جوکہ  پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

 اس تقریب نے آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور پاکستانی ڈائیاسپورا کے  ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز کو یکجا کیا، جو  ٹیکنالوجی انڈسٹری میں مستقبل کی ترقی اور تعاون کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

 ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا،یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرتی ہے۔

اس کانفرنس میں پاکستان کی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام،وزارت تجارت پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ(پی ایس ای بی) اورٹریڈ  ڈیلوپمنٹ اتھاڑٹی (ٹی  ڈی اے پی) کے ساتھ آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز خصوصاً پاکستانی ڈائیاسپورا نے حصہ لیا۔  

تقریب میں  وزیر برائے آئی ٹی، شزہ فاطمہ خواجہ نے حکومت کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے عزم اور 25 ارب ڈالر کی برآمدی ہدف کے حصول پر زور دیا۔

 سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان کی متحرک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اور پاکستانی نژاد امریکیٹیکنالوجیکل کمیونٹی کو معاشی تعلقات مزید گہرے کرنے پر زور دیا۔

 انہوں نے پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات کو مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔

پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے سی ای او کی قیادت میں وفد اور 11 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی طاقت کو نمایاں کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اقتصادی ٹیم کے نمائندے نے بھی دو طرفہ تعلقات کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور برآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ حکومت اس شعبے کی مکمل حمایت، اختراعات کے فروغ، اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

 کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، فِن ٹیک، ہیلتھ ٹیک، ای کامرس، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ جیسے شعبوں میں مختلف منصوبے پیش کیے گئے۔

ان اقدامات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو عالمی منڈی میں شامل کرنا ہے۔

 پاکستان نے سعودی عرب جیسے ممالک کے ساتھ تعاون قائم کیا ہے، لیکن ایک بڑا چیلنج انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل ہیں، جن کا سامنا مقامی ٹیک کمپنیوں کو ہے۔ یہ مسائل ان کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں اور برآمدات کے بلند اہداف کے حصول میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کی کیمروں سے نگرانی کرنے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف  ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے، جبکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll