لاہور: کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی۔


اکتالیس کنٹونمنٹ بورڈزکے دو سو پانچ وارڈز میں پندرہ سو انہتر امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ سٹیشنز پرنتائج کا اعلان کریں گے۔تمام پولنگ ایجنٹس اور امیدوار نتیجے کی کاپی پریزائیڈنگ افسروں سے حاصل کریں گے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے، تاہم ضابطہ اخلاق کے باعث نتائج 6 بجے سے جاری کرنا شروع کئے جائیں گے۔ کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں جاری پولنگ میں مختلف وجوہات کی وجہ سے کہیں بے نظمی دیکھنے میں آئی تو کہیں ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔
کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں کالا پل کے قریب واقع پولنگ سٹیشن میں بے نظمی نظر آئی۔ووٹ ڈالنے کے بعد بھی ووٹرز کی پولنگ سٹیشن میں موجودگی پر پولنگ ایجنٹ نے احتجاج کیا، جس پر پریزائیڈنگ افسر کی مداخلت کے بعد متعلقہ ووٹرز باہر نکل گئے۔منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ میں واقع پولنگ سٹیشنز میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا، دونوں پولنگ سٹیشنز میں تقریباً 50 سے 60 ووٹ کاسٹ ہوئے۔منوڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 1 کے 2 پولنگ سٹیشنز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 سو کے قریب ہے۔ادھر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 میں ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔کلثوم بائی ولیکا سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں پولنگ ایجنٹ اور میڈیا نمائندگان کو اندر جانے میں مشکلات پیش آئیں۔کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران کراچی کے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 سے 2 جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے مذکورہ جعلی پولنگ ایجنٹس بغیر کسی تصدیقی دستاویزات کے پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں جعلی پولنگ ایجنٹس کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 میں خواتین کے پولنگ سٹیشن کے اندر تھے۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
کراچی میں ہی حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے فہیم خان کی کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر 3 بھٹائی کالونی آمد پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر شیخ نے احتجاج کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ 3 بھٹائی کالونی پہنچ گئے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر شیخ نے پی ٹی آئی کے ایم این ا ے پر پولنگ میں مداخلت کا الزام لگا دیا اور احتجاج کیا ہے۔احتجاج کے باعث پولنگ سٹیشن پر صورتِ حال کچھ دیر کشیدہ رہی، جس کے بعد ایم این اے فہیم خان روانہ ہو گئے اور صورتِ حال معمول پر آگئی۔ ادھر ملتان کے کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 کے پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی لائن توڑنے کے باعث جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق رش کے باعث ایک ووٹر لائن توڑ کر ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا، ووٹرز کے جھگڑے سے پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہوا۔اس کے بعد وارڈ نمبر 4 کے اسی پولنگ سٹیشن پر دوبارہ جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے عارضی طور پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
پولیس نے ہاتھا پائی کرنے والے ووٹرز کو پولنگ سٹیشن کی حدود سے نکال دیا، جس کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران سیالکوٹ کے وارڈ نمبر 2 پر خواتین کے پولنگ سٹیشن کے باہر کشیدگی پائی جاتی ہے۔سیالکوٹ میں کشیدہ صورتِ حال اس وقت دیکھنے میں آئی جب 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پردھاندلی کے الزامات لگائے گئے اور نعرے بازی کی گئی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل پانچ بجے تک جاری رہا، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آئے۔آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 13 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 10 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 13 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 11 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)

