جی این این سوشل

کھیل

کیوی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں

راولپنڈی: کیوی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں، کیوی ٹیم ون ڈے سیریز  کی تیاریوں کے لیے کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیوی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں
کیوی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج منفی آئے ہیں ‏اعلان کردہ میچ آفیشلزکےکوروناٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔

 کورونا ٹیسٹنگ منفی آنے پر دونوں ٹیمیں کل شام ساڑھے 4 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹراسکواڈ میچ شیڈول ہے جب کہ ون ڈے ‏سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔

 

 

 

 

 

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں ملوث دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا کی واردات میں  بھی ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز   کا ٹانک میں آپریشن ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں ملوث دہشت گرد ہلاک

 اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے  خیبرپختونخوا ہ  کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر سرچ بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں  سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں  فائرنگ کےتبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل خودکش جیکٹس اور اسلحہ بارود بھی  برآمد کیا گیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی۔

یاد رہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا کی واردات میں  بھی ملوث تھے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ،  دفتر  خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  اور بیرون ممالک میں جاسوسی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 یہ بات آج(جمعرات) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا جاسوسی کا نیٹ ورک عالمی برادری کےلئے تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ بھارت کے دو جاسوس آسٹریلیا نے کچھ عرصہ قبل نکالے ہیں۔ اس کے فوراً بعد آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے انکشاف کیا کہ ’متعدد‘ بھارتی جاسوس نکالے گئے ہیں جو آسٹریلیا میں بھارت کے ایک بڑی جاسوسی جال کا حصہ تھے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  اس نے تصدیق کرلی ہے کہ بھارت کا ایسا جاسوسی جال آسٹریلیا میں موجود ہے جس کا حوالہ 2021 میں اس وقت کے انٹیلی جنس سربراہ نے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان : دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ، 18زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :  دھماکے کے نتیجے میں  1 شخص جاں بحق  ،  18زخمی

دکی: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں کے نتیجے  میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب بلوچستان کے ضلع دکی میں تھائی کیدر ندی میں کوئلے کا ٹرک پہلے سے رکھی کان سے ٹکرایا ۔ دوسرا دھماکہ لوگوں کے جمع ہونے کے بعد ہوا۔


حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll