کنٹونمنٹ الیکشن نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی واحد اکثریتی جماعت ہے : اسد عمر
اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے پھر ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد بڑی جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف ہر صوبے میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ نون لیگ بلوچستان میں کوئی سیٹ حاصل نہ کرسکی، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں ہے۔
Cantonment elections once again show PTI not only as the largest party but also the only national party. Pti won either highest or second highest seats in every province. PMLN 0 in balochistan, 5th in sind. PPP 0 in punjab & balochistan, 3rd in kp. PMIK only national leader
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 13, 2021
کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک بھر میں واحد وفاقی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔پی ٹی آئی کا اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حیثیت پھر آشکار ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں نتائج نے ظاہر کیا ہے کہ اپوزیشن کی رہی سہی حیثیت بھی ختم ہو چکی ہے اور وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 55 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 16 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 15 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل






