کراچی : پاکستان کے معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے ۔


تفصیلات کے مطابق مرحوم عظیم سرور کی عمر 78 برس تھی، وہ گردوں کے امراض میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز نجی اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے ۔ عظیم سرورکی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد نورگلشن اقبال بلاک 16 میں ادا کی جائےگی۔
عظیم سرور نے 16 سال کی عمر میں بطور اناؤنسر ریڈیو پاکستان میں خدمات کا آغاز کیا ، 44 سالہ کیریئر میں عظیم سرور نے پروڈیوسر، پروگرام مینیجر، ڈپٹی کنٹرولر، میزبان اور کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیے۔ عظیم سرور نے ریڈیو پاکستان کے لیے صبح پاکستان ، آواز خزانہ ، رنگ ہی رنگ جیدی کے سنگ اور جیدی کے مہمان جیسے معروف پروگرام ترتیب دیے۔
عظیم سرور نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیےکئی معروف ڈرامے بھی تحریرکیے، ان کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں آواز کے سائے، خواب آزاد ہیں ، برف اور ہونٹوں کے سراب شامل ہیں ، 1974 میں لاہور میں ہونے والی تاریخی اسلامی سربراہی کانفرنس میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دینے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے ۔عظیم سرور نے اخبارات میں کالم نگاری بھی کی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 20 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 17 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 20 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 21 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago









