اسلام آباد : صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکڑ فیصل سلطان نے کہا کہ لوگوں کو کورونا وبا کی روک تھام سے متعلق احتیاطی تدابیر نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ مہلک وبا کا ابھی تک خاتمہ نہیں ہو سکا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ2 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔معاون خصوصی برائےصحت نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گےتو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صحت کے مراکز کے استحکام سے آئندہ نسلوں کو فائدہ ہو گا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 67 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2988کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔؎نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد26ہزار787ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ07ہزار508ہوگئی ہے ۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 20 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 21 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل






