اسلام آباد :سابق پاکستانی پیس بالر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ رمیز راجا کی عمر بھی کم ہے وہ کام کر سکتے ہیں، عمران خان نے رمیز راجا کو کرکٹ درست کرنے کے لیے بھیجا ہے۔


سابق پاکستانی باولر عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ عرصے دراز کے بعد ایسا چیئرمین دیکھا ہے اس میں اتنی انرجی ہے ، رمیز راجا کی عمر بھی کم ہے وہ کام کر سکتے ہیں ، رمیز راجا کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، عمران خان نے رمیز راجا کو کرکٹ درست کرنے کے لیے بھیجا ہے۔
سابق کپتان معین خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمیز راجا کے قول و فعل میں کوئی تضاد نظر نہیں آیا ، وہ اپنی پالیسیوں میں وضع ہیں پاکستان کرکٹ میں فرق نظر آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان پر تنقید ہونے سے مجھے بہت مزہ آتا ہے ، یہی تنقید اس کو بڑا کھلاڑی بنائے گی ، تنقید کھلاڑی کے لیے اچھی ہوتی ہے ، اعظم خان میں سکلز ہیں اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کوئی سفارش نہیں کی میری تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اعظم کے لیے سفارش نہیں چلتی ۔
قبل ازیں سابق کپتان رمیز راجہ پی سی بی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے تھے، رمیز راجہ پی سی بی کے 36 ویں چیئرمین ہیں ۔ رمیز راجہ چیئرمین بننے والے چوتھےسابق کرکٹر بن گئے ہیں ۔ رمیز راجہ یہ ذمہ داری تین سال کے لیے سنبھالیں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ نے آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر کو باؤلنگ کوچ نامزد کردیا ہے ۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago




