اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد نے ملاقات کی، چینی سفیر نونگ رانگ بھی ملاقات میں موجود تھے۔


تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء حماد اظہر، شوکت ترین، اسدعمر، عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
چینی وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے، سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں، انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکے لیے ماہانہ اجلاس کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی سے بہت سیکھ سکتا ہے، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے، چینی سرمایہ کاری سے افرادی قوت ہنر سیکھے گی، پاکستان میں درمیانی اور چھوٹی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں درمیانی اورچھوٹی صنعت میں کردار ادا کر سکتی ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 3 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 2 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 2 hours ago

ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
- 4 hours ago

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 hours ago

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 4 hours ago

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 3 hours ago

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 3 hours ago

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 3 hours ago

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 3 hours ago

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
- 4 hours ago

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 3 hours ago