جی این این سوشل

جرم

لاہور: پولیس کا خاتون پر مبینہ تشدد، ٹانگ توڑدی

لاہور: سبزازار  میں پولیس  نے  خاتون پر مبینہ تشدد کرکے ٹانگ توڑ دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور: پولیس کا خاتون پر مبینہ تشدد، ٹانگ توڑدی
لاہور: پولیس کا خاتون پر مبینہ تشدد، ٹانگ توڑدی

تفصیلات کے مطابق   لاہور کے علاقے  سبزازار میں  پولیس  نے  خاتون پر مبینہ تشددکیا ہے، پولیس اہلکاروں نے مبینہ تشدد کر کے خاتون کی ٹانگ توڑ دی ہے، متاثرہ خاتون انور بی بی کو پولیس تھانہ سبزازار لے گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ون فائیو کی کال پر پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار گئے تھے،  پی آر یو کے اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔

جی این این کے مطابق متاثرہ خاتون کو ہسپتال لے جانے کے لیے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی گاڑی تھانہ سبزازار پہنچ گئی ہے۔

تفریح

معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

داؤد نے اپنے انسٹا گرام میں انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی زمین کی ویڈیو بھی شیئر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم جنہوں نے پانچ سال قبل اسلام قبول کیا تھا نے کوریا کے شہر انچیون میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

داؤد کم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی ہوئی زمین کے کاغذات اور زمین کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار آپ لوگوں کی مدد سے میں نے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین خرید لی ہے۔

کورین گلوکار نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ دن آ گیا ہے اور اس جگہ پر جلد مسجد بن جائے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہاں کورین عوام کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ اور ایک اسلامی پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں اس دن تک اپنی پوری کوشش کروں گا جب تک کہ کوریا کی ہر گلی میں خوبصورت اذان گونجنے نہ لگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

 سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب جلسہ کرنا چاہتے ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ہم نے متعلقہ ڈی سی اور انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ انتطامیہ کو کیا اعتراض ہے؟ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں، اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف کی این اے 130 لاہور سے کامیابی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کی این اے 130 لاہور سے کامیابی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

سابق وزیراعظم نوازشریف کی این اے130سےکامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔

نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔

انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll