جی این این سوشل

جرم

لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی جنازے پر آئے افراد پر اندھا دھنگ فائرنگ، 3 زخمی

لاہور:  پولیس کے مطابق جامن گاوں میں جنازے کی ادائیگی کے دوران ملزموں نے فائرنگ کی۔جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی جنازے پر آئے افراد پر اندھا دھنگ فائرنگ، 3 زخمی
لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی جنازے پر آئے افراد پر اندھا دھنگ فائرنگ، 3 زخمی

تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علاقہ میں جنازے پر آئے افراد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ  موٹر سائیکل سوار ملزموں کی اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں نذیر،نعیم اور اذان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جامن گاوں میں جنازے کی ادائیگی کے دوران ملزموں نے فائرنگ کی۔ دونوں پارٹیوں میں پرانی دشمنی چل رہی ہے۔ زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیں۔

 سی سی پی او لاہور نے تھانہ ہیر کی حدود میں فائرنگ واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے،سی سی ی او لاہور کا کہنا ہے کہ  فائرنگ جبران اور امجد نامی ملزموں نے کی ہے۔

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ چار فلسطینی شہید

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ  چار فلسطینی شہید

غزہ کے مغربی علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں کم سے کم چار  فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں جو الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک اجتماعی قبر میں دفنادی گئی تھیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں تینتیس ہزار نو سو ستر فلسطینی شہید اور چھہتر ہزار سات سو ستر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے  صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان آج (جمعہ) کی شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا ، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اماراتی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll